آلبانیہ میں جديد طريقوں كی مذہبی تصاوير كی نمائش

IQNA

آلبانیہ میں جديد طريقوں كی مذہبی تصاوير كی نمائش

14:15 - February 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1884927
آرٹ گروپ: آلبانیہ میں ۹ فروری سے ايرانی فوٹوگرافروں كے دفتر كی جانب سے ايك تصويری نمائش لگائی گئی ہے جس میں جديد طريقوں كی مذہبی تصاوير كو ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مثال كے طور پر حرم امام رضا علیہ السلام كے حرم كی حقيقی تصوير نہیں كھينچی گئی ہے بلكہ جديد طريقوں سے اس تصوير كو بنايا گيا ہے۔
اس كے علاوہ ايرانی فوٹوگرافروں نے ايران كی موجودہ فوٹوگرفروں كے موضوع پر جديد طريقوں كی مختلف تصويروں كو اس نمائش میں ركھا گيا ہے۔
ايرانی فوٹوگرافروں كے دفتر كے انچارج رسول اوليا زادہ نے اس نمائش كے انعقاد كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ ايرانی فوٹوگرافروں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحيتوں كو بين الاقوامی ميدانوں میں پيش كيا ہے لہذا اس وقت جديد طريقوں سے اپنے اس فن كو ثابت كریں اور اس قسم كی نمائشوں كے انعقاد سے ايرانی فوٹوگرافروں كی صلاحيتوں كا تعارف ہوتا ہے۔
537048

نظرات بینندگان
captcha