بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صربيا كے مسلمان جامعہ روحانيت كے سربراہ اور مفتی اعظم "معمر زوكرليك" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے اس وقت اسلامی تعليمی انسٹیٹيوٹز كو شديد مالی بحران كا سامنا ہے جس كی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داريوں كو پورا كرنے سے قاصر ہیں۔