قطر میں نوجوانوں كے لئے قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطر میں نوجوانوں كے لئے قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

13:56 - February 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1885498
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۲۱ اور ۲۲ فروری كو اس ملك كے نوجوانوں كے لئے حفظ و تجويد قرآن كريم اور حفظ حديث كے ساتویں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت آرٹ وثقافت سے وابستہ جوانوں كی سرگرميوں كے ادارے كی كوششوں سے یہ مقابلے خواتين وحضرات كے درميان منعقد ہو رہے ہیں اور مردوں كے درميان مقابلے دوحہ "العربی" كلب میں اور خواتين كے درميان مقابلے اس شہر كے تبليغات و ارشاد اسلامی سنٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔
یہ مقابلے تين حصوں میں منعقد ہوں گے جن میں پہلا مقابلہ دس سال سے كم عمر كے نوجوانوں مين ۲۸، ۲۹ اور ۳۰ سپاروں كے حفظ اور تجويد اور كتاب الاربعين النوویۃ" كی اسے ۱۰ احاديثوں كا مقابلہ ہو گا۔
دوسرا مقابلہ ۱۰ سے ۱۳ سال كی عمر كے نوجوانوں كے درميان اور تيسرا مقابلہ ۱۳ سے ۱۵ سال كی عمر كے نوجوانوں كے درميان منعقد ہو گا۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے نفيس انعامات كا بھی اہتمام كر ركھا ہے۔
537781

نظرات بینندگان
captcha