تركی كے شہر "كوجالی" كی انجمن اہل بيت(ع) كے سربراہ "يحيی كمال اوتار" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس مسئلے كے درپے ہیں كہ تركی كی حكومت كی نگرانی میں انجمن اہلبيت(ع) كے دفتر میں پہلی مرتبہ فقہ جعفریہ كی تعليمی كلاسوں كو منعقد كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فقہ جعفریہ اور مكتب اہلبيت(ع) كے چاہنے والوں تمام شيعہ اور سنی بھائيوں كو ان كلاسوں میں شركت كی دعوت دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں میں شيعہ عقائد كے بارے میں تعليم دی جائے گی اور امامت ولايت كی ثقافت كو احسن طريقے سے ترويج كرنے كی كوشش كریں گے۔
537447