لبنان كے بارہویں قرآنی مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان

IQNA

لبنان كے بارہویں قرآنی مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان

13:50 - February 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1885504
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمعيت قرآن لبنان كی كوششوں سے حفظ، قرائت اور تفسير قرآن كريم كے سالانہ بارہویں مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے بيروت، بعلبك، ہرمل، صور اور نبطیہ میں منعقد ہوئے تھے اور ان مقابلوں میں ۱۰۰۰ سے زائد افراد نے حصہ ليا تھا جن میں سے ۱۵ افراد نے دس سپاروں كے حفظ كے مقابلے میں حصہ ليا، ۳۷ افراد نے ۲۰ سپاروں كے حفظ، ۵۴ افراد نے حفظ كل قرآن كريم اور ۱۳۹ افراد نے تجويد قرآن كريم كے مقابلے میں حصہ ليا تھا جن میں سے دس سپاروں كے حفظ میں بثينۃ حسن ملك، فاطمہ حيدر سرحال ملاك محمد بيطار اور زينب ملحم نے نماياں پوزيشنیں حاصل كی ہیں اور اس كے علاوہ ديگر مقابلوں مين سے ہر مقابلے میں تين تين افراد نے نماياں پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔
537408

نظرات بینندگان
captcha