فلسطين میں قرآن كريم كی منتخب آيات كے كتابچے كی تقسيم پر پابندی

IQNA

فلسطين میں قرآن كريم كی منتخب آيات كے كتابچے كی تقسيم پر پابندی

13:53 - February 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1886648
بين الاقوامی گروپ: فتوی كی اعلی كونسل كے سربراہ اور فلسطين و قدس كے مفتی "محمد حسين" نے كمپوزنگ غلطيوں كی وجہ سے فلسطين میں قرآن كريم كی منتخب آيات كے كتابچے كی تقسيم پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كی سركاری خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے مفتی نے ۱۴ فروری كو اپنے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ اس كتابچے كے بعض صفحات پر قرآنی آيات مشخص اور واضح نہیں ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ تمام لائبريريوں، پبليكشنرز انسٹیٹيوٹز اور جن لوگوں كے پاس یہ كتابچہ موجود ہے ان سے تقاضا كيا جاتا ہے كہ وہ ان رسالوں كو اپنے قريب دارالافتا میں جمع كروائیں۔
539124

نظرات بینندگان
captcha