قطر میں نوجوانوں كے لئے "براعم الہدی" نامی حفظ قرآن كورس كا انعقاد

IQNA

قطر میں نوجوانوں كے لئے "براعم الہدی" نامی حفظ قرآن كورس كا انعقاد

13:36 - February 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1886709
بين الاقوامی گروپ: دوحہ كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "شيخ عيد" سے وابستہ خدمت قرآن سنٹر "عباد الرحمن" كی كوششوں سے نوجوانوں كے لئے "براعم الہدی" نامی حفظ قرآن كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عباد الرحمن" نامی خدمت قرآن سنٹر كی اداری كونسل كے سربراہ "عبداللہ بن محمد النعمۃ" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ حفظ كے اس كورس میں شركت كرنے والے طلباء كے ناموں كا اندراج ختم ہو چكا ہے اور اس قرآنی كورس میں شركت كرنے كےلئے ۱۳۰ طلباء نے اپنے نام لكھوائے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی كورس میں بعض تجربہ كار اساتذہ اور حفاظ قرآن تدريس كے فرائض انجام دیں گے اور یہ تعليمی كورس قطر كے دارالحكومت دوحہ كے علاقے "الوعب" كی مسجد "المانع" میں موسم بہار كی تعطيلات میں منعقد ہو گا۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ حفظ قرآن كريم كے اس كورس میں حفظ قرآن كريم كے بارے میں دروس كے علاوہ مختلف قسم كے دينی اور تفريحی پروگرام بھی منعقد كیے جائیں گے۔
539277

نظرات بینندگان
captcha