روس میں تاريخ و ثقافت كے طلباء كا پہلا گروپ فارغ التحصيل

IQNA

روس میں تاريخ و ثقافت كے طلباء كا پہلا گروپ فارغ التحصيل

14:38 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887516
بين الاقوامی گروپ: حكومتی يونيورسٹی "نيژنی نووگرود" كے اسلامی تاريخ و ثقافت مضمون كے طلباء كا پہلا گروپ مئی كے آخری عشرے میں اس يونيورسٹی سے فارغ التحصيل ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے dunya bulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نيژنی نووگرود يونيورسٹی میں ۲۰۰۵ء مين پہلی مرتبہ اسلامی تاريخ و ثقافت كی كلاسوں كا آغاز ہوا تھا اور اس مضمون كے زيادہ تر طلباء كا تعلق جمہوریہ باشقيرستان، كاباردينو، بالكاری اور جمہوری اينگو شئيا سے ہے۔
اس مضمون كے طلباء مشرق وسطی كی ثقافت، روسی مسلمانوں كی تاريخ اور عربی اور انگريزی زبانوں كے دروس پڑھتے ہیں۔
540075

نظرات بینندگان
captcha