بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكشی روزنامہ "المغربیۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۳۲ اسلامی اور عربی ممالك كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد مسلمان جوانوں كو اس الہی كتاب سے زيادہ سے زيادہ تعلق قائم كرنے كی ترغيب دلانا اور انہیں اس كے حفظ،ترتيل اور تجويد كے قواعد سے آگاہ كرنا ہے۔
مراكش كے وزير اوقاف ومذہبی امور "احمد التوفيق" نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كا انعقاد مراكش كے بادشاہ كے قرآن اور شرعی علوم پر خصوصی توجہ كی عكاسی كرتا ہے اور مراكش نے نئی نسل كو حفظ قرآن كريم اور قرآنی علوم سے آگاہی كے لئے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
یہ مقابلے ۱۸ فروری تك جاری رہیں گے۔
539944