باكو میں قرآنی جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

IQNA

باكو میں قرآنی جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

14:43 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887528
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوریہ آذربائيجان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے "كتاب محبوب" كے عنوان سے قرآنی جريدے كا پہلا شمارہ شائع ہوا ہے جو ۳۴ صفحات پر مشتمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق یہ جريدہ بچوں اور جوانوں كے لئے شائع ہوتا ہے اس كا اہم ترين مقصد جوانوں كو علوم، معجزات، افكار، دانشوروں اور قرآنی فرامين سے آگاہ كرنا ہے۔
اس قرآنی جريدے میں قرآنی داستانیں، قرآنی ضرب المثل، قرآن میں ہدايت اور اقدار مختصر تفسير، معجزات، اصول، اسرار قرآن، قرآنی اور سماجی وانفرادی كردار جيسے مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔
540167

نظرات بینندگان
captcha