عراق كے شہر كركوك میں قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عراق كے شہر كركوك میں قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

18:56 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887578
بين الاقوامی گروپ: انجمن "نوادگان فاتح كركوك" كی كوششوں سے ۱۵ فروری كو عراق كے شہر كركوك میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن "نوادگان فاتح كركوك" كے سربراہ محمد شريف نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ صوبہ كركوك كے ۱۲۰ قراء نے ان قرآنی مقابلوں میں حصہ ليا ہے جن میں سے آٹھ افراد نے نماياں پوزيشن حاصل كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جنگ اور كشيدگی كے بعد قرآنی مقابلے كا انعقاد، اس شہر میں آرام وسكون كی نويد ديتا ہے اسی وجہ سے كركوك كے لوگ بہت زيادہ خوش ہیں۔
539722

نظرات بینندگان
captcha