بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے قاضی القضات "احمد ہليل" نے اس نشست میں تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام نے ہيومن رائٹس كے ايك مكمل نظام كو پيش كيا ہے اور اسلامی نظام نے رنگ ونسل اور كسی ذات پات كے بغير انسانی زندگی كے ہر مرحلے كے لئے مشخص حقوق پيش كیے ہیں۔
احمد ہليل نے مزيد كہا كہ جب ہم اسلام میں ہيومن رائٹس كے بارے میں بات كرتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے كيونكہ اس دين میں انسانوں كے حقوق كی مكمل طور پر وضاحت كی گئی ہے۔
540648