آئرلينڈ میں اسلام سے آگاہی كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

آئرلينڈ میں اسلام سے آگاہی كے پروگرام كا انعقاد

13:52 - February 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1890540
بين الاقوامی گروپ: آئرلينڈ كے مسلمان طلباء كی انجمنوں كی يونين كی كوششوں سے ۱۵ فروری سے اسلام سے آگاہی كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Fosis" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كی شناخت میں اضافہ، مسلمان طلباء كے درميان اتحاد و بھائی چارے كا فروغ، دينی آزادی، مساوات اور عدل جيسے مفاہيم كی ترويج، اسلامی اقدار كی شناخت كے لئے يونيورسٹيز اور كالجز كو شوق دلانا اور آئرلينڈ میں اسلامی معاشروں اور مسلمان طلباء كی سرگرميوں كو نماياں كرنا ہے۔
اس فيسٹيول میں دين اسلام كے اصولوں كے بارے میں طلباء كی معلومات میں اضافہ كرنا، قرآن كريم كا اعجاز اور اس كی حقيقت اسلام میں عبادی اعمال، انبياء تاريخ اسلامی تمدن، عالم اسلام كو درپيش مسائل، فلسطين، چيچينيا، عراق، افغانستان، بوسنيا، انڈونيشيا اور ديگر ممالك كے مسلمانوں كے حالات، اسلامی آرٹ اور بشری تمدن كی توسيع میں مسلمانوں كا كردار جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے یہ پروگرام ۲۶ فروری تك جاری رہے گا۔
543529

نظرات بینندگان
captcha