بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد علی فضل اللہ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی مذاہب كا مختلف اور متعدد ہونا ايك عظيم سرمایہ ہے جيسے اسلامی ممالك كے مفادات اور وحدت كے تحفظ كے لئے استعمال كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اور سنی علماء اسلامی عالم دين اور دانشور شمار ہوتے ہیں لہذا تمام اسلامی مذاہب كے نزديك ان كا احترام كيا جانا چاہیے۔
سيد علی فضل اللہ نے كہا كہ دينی علماء كی عزت و احترام دشمن كی سازشوں اور چيلنجز كے مقابلے میں مسلمانوں ك اقتدار ان كے درميان وحدت كے تحفظ كا ضامن ہے۔
547432