يمنی صدر نے دينی تہذيب كے فروغ میں اس ملك كے اسلامی شہروں كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

13:25 - March 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1894970

يمنی صدر نے دينی تہذيب كے فروغ میں اس ملك كے اسلامی شہروں كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے

بين الاقوامی گروپ: يمن كے صدر "علی عبداللہ صالح" نے اسلامی ثقافت كے فروغ میں اس ملك كے اسلامی شہروں بالخصوص صوبہ "حضرموت" میں واقع "تريم" شہر كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Saba" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كے صدر نے ۲۰۱۰ء میں "تريم" عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كے عنوان سے شائع ہونے والی كتاب كے ديباچے میں تحرير كيا ہے كہ تريم شہر كے مسلمان اوائل اسلام سے ہی دنيا كے مختلف ممالك میں اسلامی دعوت كے علمبردار رہے ہیں۔
اس كتاب كے تين حصے میں جن میں تريم شہر كی تاريخی، ثقافتی اور جغرافيائی خصوصيات كا تعارف كروايا گيا ہے۔
548297

نظرات بینندگان
captcha