بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كياس ہے كہ يمن كے چيمبر آف كامرس كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار میں يمن كے اسلامی بينكوں كی اداری كونسل كے سربراہاں، يمن اور ديگر ممالك كے ماہرين اقتصاد، اسلامی توسعہ بينك كے نمائندے برطانیہ اردن، امارات كی شارجہ يونيورسٹی اور پرشين گلف كے سرمایہ كاری مراكز كے ماہرين اقتصاد شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں موجودہ تحولات كے مقابلے میں اسلامی بينكوں كی قدرت كی تقويت، مالی ذخائر سے استفادہ كرنے میں يمن كے اسلامی بينكوں كے كردار كا جائزہ اور تاجروں كی بينكی ضرورتوں كو برطرف كرنے كے لئے اسلامی بينكوں كی كوششوں جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
550321