قطر كے قومی مصحف كی رونمائی

IQNA

قطر كے قومی مصحف كی رونمائی

13:12 - March 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1896035
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں قطری عہديداروں اور دنيا كے ۱۴ ممالك كی ۴۵ اسلامی شخصيات كی شركت سے ۹ مارچ كو اس ملك كے قومی مصحف كی تقريب رونمائی منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" لبنان كے مفتی "محمد رشيد قبانی" اور قرآنی علوم كے بعض ماہرين اور علماء اس تقريب رونمائی میں شركت كر رہے ہیں۔
قطر كے اس قومی مصحف كی تدوين میں ۱۰ سال كا عرصہ لگا ہے اور اس كی تياری میں ۳ كروڑ قطری ريال كی لاگت آئی ہے۔
سوریہ كے خطاط "عبيدۃ النبكی" نے اس نسخے كو تحرير كيا ہے۔
اس قومی مصحف كی نماياں خصوصيت اس كا خط ہے كيونكہ اس مصحف كی تحرير كے لئے دنيا كے مختلف ممالك كے قرآنی خطاطوں كے درميان بين الاقوامی مقابلہ منعقد ہوا تھا اور اس مقابلے كے اختتام پر سوریہ كے خطاط، عبيدۃ النبكی كے خط كو منتخب كيا گيا تھا۔
550293

نظرات بینندگان
captcha