بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ میں مصر كی وزارت اوقاف كے دفتر اور اس وزارت خانے كی ملازمہ مصری خواتين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مصر كی وزارت اوقاف كے تبليغاتی مشير "سالم عبدالجليل" نے اسلامی شريعت میں مياں بيوی كے حقوق كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
مصری صدر كی زوجہ "سوزان مبارك" كی صدارت میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كے اختتام پر سالم عبدالجليل نے خواتين كے شرعی سوالات كے جوابات ديئے۔
551047