بيروت میں بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ كی پريس كانفرنس

IQNA

بيروت میں بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ كی پريس كانفرنس

15:17 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898525
فن وثقافت گروپ: بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے ۱۶ مارچ كو بيروت كے "بريسٹل" ہوٹل میں قدس كی حمايت كے موضوع پر ايك پريس كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں منعقد ہونے والی اس پريس كانفرنس كا مقصد مسجد الاقصی اور قدس شہر كے خلاف صیہونيوں كے عزائم كو برملا كرنا ہے۔
بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ نے اپنے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كی ايگزيكٹو كمیٹی اور اداری كونسل كے اراكين كی شركت سے منعقد ہونے والی اس پريس كانفرنس میں مسجد الاقصی كے نزديك "الخراب" نامی ليوری كنيسہ كی تعمير اور مسجد الاقصی اور قدس كے خلاف صیہونی حكومت كے پروگراموں كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس بيانیے میں صیہونی مظالم كے مقابلے میں اسلامی اور عربی موقف كو ناپسنديدہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس پريس كانفرنس كے بعد صیہونی مظالم كا مقابلہ كرنے اور قدس شريف كے دينی اور قومی تشخص كے تحفظ كے لئے ضروری اقدامات كا اعلان كيا جائے گا۔
552462

نظرات بینندگان
captcha