بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "KUNA" نيوز ايجنسی كويت سے نقل كيا ہے كہ كويت كے ادارہ اوقاف واسلامی امور كے مساجد كے سربراہ وليد شعيب نے بيان ديتے ہوئے كہا كہ اس منصوبہ پر ملك میں علمی و دينی پروگراموں كے حوالے سے ادارہ اوقاف كے اہداف كی تكميل كے لئے عمل درآمد كيا جائے گا۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ اس منصوبے كا مقصد مساجد كے مسئولين اور خادمين كے كام كی كيفيت كے ارتقاء اور آئمہ مساجد اور مسلمان مبلغين كی كاركردگی بہتر بنانا ہے اور اس طرح علم ودانش كے بغير اور بغير اجازت دينی مشورے دينے كی مشكل كا خاتمہ كيا جائے گا۔
555300