بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابھی تك اس روزنامے كے كئی شمارے شائع ہو چكے ہیں اور دوحہ كے اديان كے مابين گفتگو كے مركز كی اداری كونسل كے سربراہ "ابراہيم النعيمی" كی كوششوں سے یہ روزنامہ شائع كيا جا رہا ہے۔
دوحہ كی جورج ٹاون يونيورسٹی كے بين الاقوامی امور كی فيكلٹی كے سياسيات گروپ كے استاد "مارك فرحۃ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ روزنامہ خوبصورت ڈيزان اور دوحہ كے اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی سنٹر كے تعاون سے عربی اور انگريزی زبانوں میں شائع ہو رہا ہے جس میں گراں قيمت مطالب درج ہیں۔
556162