آيسسكو كی جانب سے یہودی سازی قدس كی دستاويزی رپورٹ پيش كی گئی ہے

IQNA

آيسسكو كی جانب سے یہودی سازی قدس كی دستاويزی رپورٹ پيش كی گئی ہے

12:38 - April 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1902675
فن وثقافت گروپ:OIC سے وابستہ آيسسكو كے آثار قديمہ كے ماہرين یہودی سازی قدس كے لئے صیہونی حكومت كی كوششوں كے بارے میں قانونی اور دستاويزی رپورٹ پيش كرنے كی غرض سے دمشق كے قومی ميوزيم میں اكٹھے ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين"كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اكٹھ ۴ اپريل كو دمشق كے قومی ميوزيم میں شروع ہوا ہے جو ۵ اپريل تك جاری رہے گا۔
اس اجتماع میں آيسسكو اور بعض عربی ممالك كے آثار قديمہ كے ماہرين،اردن كے ادارہ آثار قديمہ كے انچارج "فواز الخريشۃ" فلسطين كے محكمہ آثار قديمہ كے انچارج "حمدان طہ" اور فلسطين كی قومی انجمن علوم، ثقافت اور تربيت كے سيكرٹری جنرل "اسماعيل التلاوی" نے شركت كی ہے۔
557453

نظرات بینندگان
captcha