"مورونی" عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

IQNA

"مورونی" عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

12:40 - April 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1904086
بين الاقوامی گروپ: افريقہ میں ۷ اپريل كو كومور جزائر كے "مورونی" شہر كو ۲۰۱۰ء میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كومور كے صدر "احمد عبداللہ محمد سامبی" كی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آيسسكو نے شركت كی ہے۔
مورونی كے ۲۰۱۰ء میں عالم اسلام كے ثقافتی دارالحكومت كے عنوان سے انتخاب كی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں oic كے ركن ممالك كے بعض وزراء ثقافت اور آيسسكو كے نمائندے اور ثقافتی اور ارتباطات امور كے ماہر "نجيب الغياتی" نے شركت كی ہے۔
مورونی جزائر كومور كا دارالحكومت اور سب سے بڑا شہر ہے جو براعظم افريقہ كے جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ ملك عرب ليگ كا ركن شمار ہوتا ہے۔
559042

نظرات بینندگان
captcha