لبنان میں كتاب "عزت وسازش ناپذيری حضرت زينب(س)" كی اشاعت

IQNA

لبنان میں كتاب "عزت وسازش ناپذيری حضرت زينب(س)" كی اشاعت

15:23 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904864
فن وثقافت گروپ: بيروت میں حزب اللہ لبنان كی مركزی كونسل كے ركن "حجت الاسلام والمسلمين محمد يزيك" كی تاليف كتاب "عزت و سازش ناپذيری حضرت زينب(س)" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں كائنات كی ايك عظيم خاتون حضرت زينب(س) كے حالات زندگی كو تحرير كيا گيا ہے۔
یہ كتاب ايك ديباچے اور سات مندرجہ ذيل ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب، حضرت زينب(س) كی پاكيزہ نسل، دوسرا باب ، حضرت زينب(س) كی ولادت اور پيغمبر كے گھر ان كی پرورش، تيسرا باب، حضرت زينب(س) كی شادی، چوتھا باب، حضرت زينب(س) كربلا میں امام حسين كے ساتھ ہمراہی، پانچواں باب شہر كوفہ كے واقعات، چھٹا باب شام كے واقعات اور يزيد سے مناظرہ، ساتواں باب حضرت زينب(س) كی مدينہ منورہ واپسی۔
559211

نظرات بینندگان
captcha