عراق میں شہيد آيت اللہ محمد باقر صدر كی برسی كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

عراق میں شہيد آيت اللہ محمد باقر صدر كی برسی كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

15:24 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904865
بين الاقوامی گروپ: عراق كے صوبے "ميسان" كے شہر "الميمونۃ" میں عراق كی سپريم اسلامك اسمبلی كی كوششوں سے ۸ اپريل كو شہيد آيت اللہ محمد باقر صدر كی برسی كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "الميمونۃ" شہر كے الامام القاسم(ع) امام بارگاہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اس شہر میں عراق كی سپريم اسلامك اسمبليكے دفتر كے ثقافتی انچارج "حيدر البيعاوی" نے آيت اللہ سيد محمد باقر صدر كے حالات زندگی كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے شہيد صدر كی زندگی كے سياسی پہلو اور صدام حكومت كے خلاف جدوجہد اور انسانی اور اخلاقی اقدار كے تحفظ میں ان كی شجاعت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ شہيد صدر كی ان خصوصيات كی وجہ سے وہ اسلام ناب محمدی(ص) كی راہ كے شہيد جاويد قرار پائے ہیں۔
559586

نظرات بینندگان
captcha