الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ نے تبليغ اسلام كی عالمی انجمن كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مظاہرے میں شريك خواتين نے مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی كے سوئٹزرلينڈ كے اقدام كونسل پرستی اور غير اخلاقی حركت قرار ديا ہے۔
تنزانیہ كی مسلمان خواتين نے اس مظاہرے میں اسلامی معاشروں سے اپيل كی ہے كہ وہ سوئٹزرلينڈ كے اس اسلام مخالف اقدام كے مقابلے میں خاموشی اختيار نہ كریں اور دشمنوں كو دينی اقدار اور مقدس مقامات كے خلاف كسی قسم كی غرور اور تكبر آميز حركات كی اجازت نہ دیں۔
560533