صیہونی حكومت كا مقصد اردن كے مغربی كنارے سے مسلمانوں كو مكمل طور پر نكال باہر كرنا ہے

IQNA

صیہونی حكومت كا مقصد اردن كے مغربی كنارے سے مسلمانوں كو مكمل طور پر نكال باہر كرنا ہے

13:40 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906616
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی قانون دان كونسل نے ۱۱ اپريل كو اپنے ايك بيانیے میں صیہونی حكومت كے ظالمانہ اقدامات كی مذمت كرتےہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت كا مقصد مسلمانوں كو اردن كے مغربی كنارے سے نكال باہر كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی قانون دان كونسل كے نائب صدر "احمد بحر"اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ سرزمين فلسطين پر صیہونی حكومت كے تمام غير قانونی اقدامات كو روكنے كے لئے ہر ممكن وسيلے سے استفادہ كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ حكومت آہستہ آہستہ مسلمانوں كو اس علاقے سے نكال كر یہودی بستيوں كی تعمير كے اپنے فيصلے كو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔
561291

نظرات بینندگان
captcha