بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ منشاوی كے وارثوں كی شكايت كا جائزہ لينے كے لئے عدالت ۱۴ اپريل كو لگائی گئی ہے۔
اور شيخ الازہر كے خلاف یہ پہلی عدالتی شكايت ہے۔
محمد صادق منشاوی نے تجويد قرآن كريم كی تعليم اور قرائت قرآن كريم كے مراكز میں اس كی تدريس كی غرض سے كتاب "غريب القرآن' كو تحرير كيا تھا اور ان كی زندگی میں یہ كتاب شائع ہوئی تھی البتہ ان كی وفات كے بعد یہ حق ان كے وارثوں كو ملا ہے۔
منشاوی كے وارثوں كی اس شكايت میں آيا ہے كہ شيخ الازہر كے زير كنٹرول الازہر كے شعبہ انسٹیٹيوٹز نے ۲۰۰۲ء سے ۲۰۰۹ء تك اجازت كے بغير اس كتاب ۳۵ كروڑ نسخوں میں شائع كروايا ہے۔
562149