بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عادل بن علی الشدی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انسائيكلوپیڈيا میں مغربی دانشوروں كی تاليفات میں سيرت پيغمبر اكرم(ص) كے موضوع پر منعقدہ بين الاقوامی سيمينارز میں پيش ہونے والے مضامين اور تحقيقات كو جمع كيا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ رسول اكرم(ص) كے تعارف نامی عالمی سنٹر نے ابھی تك سيرت نبوی(ص) كے موضوع پر كئی سيمينار منعقد كیے ہیں۔
عادل بن علی الشدی نے ۱۳ اپريل سے ۱۶ اپريل تك مراكش كے شہر "فاس" میں "اٹلی كی تاليفات میں سيرت نبوی(ص)" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار رسول اكرم(ص) كے تعارف نامی عالمی سنٹر كی كوششوں اور فاس شہر كی ''محمد بن عبداللہ" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف ادبيات اور ہيومنزم اور رباط میں اٹلی كے ثقافتی سنٹر كے تعاون سے منعقد ہوا ہے۔
564218