بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی بعض شيعہ شخصيات نے نايف بن عبدالعزيز سے ملاقات كے دوران المنطقہ الشرقیہ میں بند ہونے والی شيعہ مساجد كے دوبارہ كھولنے كا مطالبہ كيا ہے جس كو سعودی وزير داخلہ نے مسترد كر ديا ہے۔
نايف بن عبدالعزيز نے اس ملاقات میں شيعہ مساجد كے دوبارہ كھولنے كو غير قابل بحث موضوع قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے المنطقہ الشرقیہ میں مختلف اسلامی مذاہب كی مساجد زيادہ ہونے اور اس علاقے میں غيرملكيوں كی آمدورفت كے پيش نظر ان مساجد كو كھولنا خطرناك ہے اور ممكن ہے ان میں مخفی سرگرمياں انجام دی جائين۔
ياد رہے كہ سعودی سيكورٹی حكام نے گزشتہ مہينوں میں الخبر، الدمام، الخفجی، ابقيق اور راس تنورۃ جيسے شہروں میں ۹ شيعہ مساجد كو سيل كر ديا تھا۔
564883