كينيا میں اسلامی سرمایہ كاری اور اثاثہ كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كينيا میں اسلامی سرمایہ كاری اور اثاثہ كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:26 - April 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1910085
بين الاقوامی گروپ: كينيا كے شہر مومباسا كے "سارووا وایٹ سنڈز" ہوٹل میں يكم مئی سے ۳ مئی تك اسلامی سرمایہ كاری اور اثاثہ كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے "wib2010" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ بانڈز ولث" آرگنائزيشن كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلامی اور غير اسلامی ممالك سے اقتصادی ميدان كے ماہرين كے درميان تعاون اور گفتگو كے مواقع فراہم كرنا اور سرمایہ كاروں كو اسلامی معيشت كے منافع بخش شعبوں سے آگاہ كرنا ہے۔
دنيا كے سرمایہ كاری اور فنانس صنعت كے ماہرين اس سيمينار میں شركت كر كے سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز اسلامی بينك كی تاسيس اسلامی بانڈز اور اسلامی پروڈكشنز اور سروسز كا جائزہ لیں گے۔
564631
نظرات بینندگان
captcha