بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی وزارت مذہبی امور نے اس ملك میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كی ثقافت كو عام كرنے كے سلسلے میں اس ملك كے نابينا افراد كے لئے بريل خط كے قرآن كريم تقسيم كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائری روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی وزارت مذہبی امور نے یہ قرآنی نسخے الجزائر كے قومی پبليكشنز كے شعبہ بريل سے خريد كر اس ملك كے نابينا افراد كو ديئے ہیں۔
قرآن كريم كے یہ نسخے الجزائر كے غريب نابينا افراد كے درميان تقسيم كیے جا رہے ہیں۔
566338