سعودی عرب میں شيعوں سے امتيازی سلوك پر ہيومن رائٹس عرب آرگنائزيشن كی نكتہ چينی

IQNA

سعودی عرب میں شيعوں سے امتيازی سلوك پر ہيومن رائٹس عرب آرگنائزيشن كی نكتہ چينی

13:47 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913705
بين الاقوامی گروپ: ہيومن رائٹس عرب آرگنائزيشن نے شيعہ شہريوں كے خلاف سعودی حكام كے ظالمانہ رویے اور امتيازی سلوك كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہيومن رائٹس عرب آرگنائزيشن نے "الخبر" شہر میں گھر میں نماز جماعت كا بہانہ بنا پر سعودی عرب كے سرگرم شيعہ ركن "حسن علی المكی" كی گرفتاری اور اس بارے میں سعودی حكام كی وعدے كی خلاف ورزی كی شديد مذمت كی ہے۔
اسی طرح اس آرگنائزيشن نے اپنے گھروں میں نماز جماعت كو قائم نہ كرنے كے بارے میں ناجائز قرار داد پر دستخط لينے كےلئے شيعہ شہريوں كو مجبور كرنے اور انہیں گرفتار كرنے پر شديد اعتراض كيا ہے۔
ہيومن رائٹس عرب آرگنائزيشن كے سربراہ "جمال عيد" نے شيعوں كے خلاف سعودی وزير داخلہ كے اقدامات كو ظالمانہ امتيازی سلوك قرار ديا ہے كہ جو بين الاقوامی حتی كہ سعودی قوانين میں بھی جرم ہے۔
568850
نظرات بینندگان
captcha