دنيا كے ديگر اديان كی نسبت اسلام كی سبقت

IQNA

دنيا كے ديگر اديان كی نسبت اسلام كی سبقت

13:08 - May 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1916004
بين الاقوامی گروپ: "گيلوپ" ريسرچ انسٹیٹيوٹ نے كہا ہے كہ دنيا كے ديگر اديان كی نسبت اسلام تيزی سے پھيل رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے turkiyegazetesi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس معتبر كمپنی كی ريسرچ اور سروے رپورٹ كے مطابق دنيا كی ۷ ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب آبادی مسلمان ہے جو ۵۷ ممالك میں آباد ہیں جبكہ ديگر اديان كے پيروكار ۱۲۰ ممالك میں آباد ہیں۔
گيلوپ انسٹیٹيوٹ شعبہ پاكستان كے سربراہ "اعجاز شفيع گيلانی" نے مطبوعات سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ريسرچ كے نتائج سےمعلوم ہوتا ہے كہ اسلام كی طرح كوئی دين تيزی سے نہیں پھيل رہا اور اسی طرح ہماری تحقيقات كے مطابق دنيا كے بہت سے ممالك كہ جہاں مسلمان مختلف قوموں كے ساتھ مل كر زندگی گزار رہے ہیں وہاں دين اور مسلمان ہونے كو ايك حقيقی تشخص كے عنوان سے پيش كيا جاتا ہے۔
گيلانی كے بقول دنيا كی كل آبادی میں عيسائيوں كی تعداد ۳۰ فيصد، مسلمانوں كی تعداد ۲۰ سے ۲۳ فيصد اور ديگر تمام اديان كی تعداد ۱۵ فيصد ہے۔
571351

نظرات بینندگان
captcha