جرمنی كے علاقائی انتخابات میں اسلامی پارٹی كی شركت

IQNA

جرمنی كے علاقائی انتخابات میں اسلامی پارٹی كی شركت

12:54 - May 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1916684
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی رياست "North Rhine-Westphalia" كے علاقائی انتخابات میں اسلامی پارٹی "اتحاد برائے اصلاح و اتحاد" (BIG) اس ملك كے مسلمانوں كے نمائندے كے عنوان سے شركت كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی ديگر پارٹيوں نے اس اسلامی پارٹی پر الزام لگايا ہے كہ یہ معاشرے میں مہاجروں كے ادغام كو خراب كرنے كی كوشش كر رہی ہے جبكہ (BIG) پارٹی كے عہديداروں نے جرمن شہريوں كے درميان اتحاد و وحدت كے ايجاد كو اپنی اليكشن مہم كا نعرہ قرار ديا ہے۔
انہوں نے مہاجروں كے حقوق پر عدم توجہ پرنكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت اس رياست كے ہر چار افراد میں سے ايك شخص مہاجر ہے جبكہ صوبائی اسمبلی میں ايك بھی مہاجر نمائندہ موجود نہیں ہے۔
571950

نظرات بینندگان
captcha