جرمنی میں اسلامی آرٹ كی نمائش

IQNA

جرمنی میں اسلامی آرٹ كی نمائش

13:22 - May 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1918071
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے شہر "روہر" میں ۲۰ اگست سے ۱۰ اكتوبر آرٹ كے بين الاقوامی فيسٹيول كی صورت میں اسلامی آرٹ كی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے beyazgazete كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں ۳۷ سے زائد اسلامی آثار كو پيش كيا جائے گا اور اس كے علاوہ اس فيسٹيول میں گنجوی نظامی كے اشعار سے ماخوذ "ليلی و مجنون" نامی ايك تھیٹر بھی منعقد كيا جائے گا۔
اس فيسٹيول میں تركی كا ايك مصروف گروپ "سماع" كے عنوان سے اسلامی اور عرفانی موسيقی پيش كرے گا۔
573406

نظرات بینندگان
captcha