بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "AKI" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے اسلامی انسٹیٹيوٹز اور آرگنائزيشنز كے عہديداروں كے اس اجتماع میں اس ملك كے صدر "سوسيلو بامبانگ"، "مذہبی امور كے وزير "سوريادارماعلی" اقتصادی امور كے وزير "حاتا راجاسا" اور حكومتی سرمایہ كاريوں كے وزير "مصطفی ابوبكر" نے شركت كی ہے۔
۹ مئی تك جاری رہنے والے اس اجتماع میں انڈونيشيا كی اسلامی آرگنائزيشنز كے سينكڑوں نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
انڈونيشيا كےصدر "سوسيلو بامبانگ" نے اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے اس ملك كی اسلامی آرگنائزيشنز اور اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دنيا میں انڈونيشيا كی حيثيت كو بلند كرنے كے لئے كوششیں كریں۔
575370