لندن میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

14:38 - May 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1923039

لندن میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: لندن كی مركزی مسجد اور اسلامی ثقافتی سنٹر كی كوششوں سے ۲۷ دسمبر سے ۲ جنوری تك اس شہر میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے iccuk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے، حفظ، تجويد اور تلاوت قرآن كريم میں منعقد ہوں گے اور اس مقابلے میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے افراد ۶ جون تك اپنے نام لكھوا سكتے ہیں اور ان افراد سے ۱۳ جون كو انٹرويو ليا جائے گا۔
ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو سعودی عرب كے "ملك عبدالعزيز" نامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے مكہ مكرمہ روانہ كيا جائے گا۔
578539

نظرات بینندگان
captcha