روس میں تحقيقی جريدے "الشراق" كے پہلے شمارے كی اشاعت

IQNA

روس میں تحقيقی جريدے "الشراق" كے پہلے شمارے كی اشاعت

15:20 - May 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1923073
بين الاقوامی گروپ: روس میں اسلامی مطالعاتی فاؤنڈيشن كے توسط اور اسلامی فلسفہ اور عرفان كے تعارف كی غرض سے تحقيقی جريدے "اشراق" كا پہلا شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس میں اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے شعبہ بين الاقوامی امور سے وابستہ اسلامی مطالعاتی فاؤنڈيشن نے روس كی علمی محافل میں عرفانی اور فلسفی تحقيقات كی ترقی كی غرض سے "اشراق' نامی عرفانی اور فلسفی جريدے كو شائع كيا ہے۔
اس جريدے كے پہلے شمارے میں دنيا كے ۱۳ ممالك كے دانشوروں كے چار مضامين كو تحرير كيا گيا ہے اور ان مضامين كے خلاصے كو انگريزی زبان میں شائع كيا گيا ہے تاكہ روسی زبان كے علاوہ ديگر لوگ بھی ان سے آگاہی حاصل كر سكیں۔
578235
نظرات بینندگان
captcha