بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عربی زبان كا یہ جريدہ ۶۴ صفحات پر مشتمل ہے اور اس جريدے كے ایڈیٹر "رافت احمد صالح" ہیں۔
اس شمارے میں خطے میں بحران اور كشيدگی كے پيش نظر غزہ كی پٹی پر صیہونيوں كے دوبارہ حملے كا سياسی تجزیہ و تحليل فلسطين پر ناجائزہ قبضے كے دن كی مناسبت سے فلسطينی عوام كا مظاہرہ اور بيت المقدس كے فلسطينيوں كو اقليت قرار دينے كے لئے صیہونی حكومت كا ڈیڑھ كروڑ ڈالر كا مختص كرنا جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس شمارے میں فلسطينی لوگوں كی استقامت اور پائيداری كی داستانیں، اسرائيلی جبل میں فلسطينی قيدی "رائد ابوحماد" كی شہادت اور ديگر مربوط مسائل كے بارے میں بھی مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔
580977