عراق میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

عراق میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

14:11 - May 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1927825
بين الاقوامی گروپ: عراق كے شہر "موصل" كے ريسرچ اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ "الرواس" نے ہندوستان كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے دو عراقی افراد "عبداللہ سليم" اور "ايسر مہدی" كی قدردانی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "العراقيون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحقيقی اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ الرواس كے نگران "حازم بن عبدالرزاق الموصلی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كی جانب سے ان دو عراقی افراد كو انعامات اور ايوارڈ ديا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام كے انعقاد كا مقصد عراقی حفاظ اور قراء كے درميان شوق ايجاد كرنا اور ہندوستان كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے كی وجہ سے ان دو عراقی حفاظ اور قراء كی كوششوں كی قدردانی كرنا ہے۔
583585

نظرات بینندگان
captcha