قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كی وزارت ثقافت كے نگار گری ميوزيم میں ۲۵ مئی كو ايران كو قرآنی ہفتہ منعقد ہو رہا ہے جس میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تركی میں ۲۰۱۰ء كو قرآن كريم كا سال قرار دينے كی مناسبت سے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے یہ قرآنی ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
اس قرآنی ہفتے میں ثقافتی نمائش كا انعقاد اور بين الاقوامی قاری "پورزرگری" كے توسط سے تلاوت قرآن كريم اور مديحہ سرائی كے پروگرام شامل ہیں۔
584989