بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے events.alriyadh.gov.sa سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد دنيا والوں كو اسلام كے پيغام كا تعارف، پيغمبر اكرم(ص) اور ان كی سيرت رحمت كا تعارف، دين اسلام كے بارے میں مغرب میں تھيوريكل رجحان كا جائزہ اور رسول اكرم(ص) اور ان كا پيغام كے تعارف كروانا ہے۔
اس سيمينار میں حضرت محمد(ص) كی شخصيت اور سيرت نبوی(ص) كی صفت، اسلامی شريعت میں رحمت، اسلامی حقوق میں رحمت، اسلام اور حضرت محمد(ص) كے بارے میں غير مسلم رائٹروں كے نقطہ نظرات، رسول اكرم(ص) كے دفاع میں عالم اسلام كے علماء اور سابقہ لوگوں كی كوششیں، دين اسلام اور سيرت نبوی(ص) كے مختلف پہلوؤں كی وضاحت میں جديد ٹيكنالوجی اور میڈيا كا كردار جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
586111