ہندوستان كے صوبے "بہار" میں قرآنی ہفتے كا انعقاد

IQNA

ہندوستان كے صوبے "بہار" میں قرآنی ہفتے كا انعقاد

12:36 - May 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1931842
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہندوستان كے صوبے بہار میں ۲۸ مئی سے ايك قرآنی ہفتے منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد لوگوں كو قرآن كريم كی تعليمات سے آگاہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے twocircles سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے صوبے بہار كی جماعت اسلامی كی كوشوں سے شروع ہونے والا یہ قرآنی ہفتہ ۴ جون تك جاری رہے گا۔
ہندوستان كی جماعت اسلامی كی مركزی كونسل كے ركن "حسن رضا" نے كہا ہے كہ اس قرآنی ہفتے كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم كو زيادہ سے زيادہ سمجھنے كے لئے مواقع فراہم كرنا اور فقط قرآن كريم كی تلاوت كرنے كی بجائے افراد كی انفرادی اور سماجی زندگی میں قرآنی تعليمات كو عام كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم فقط اسلامی قوانين كی كتاب ہی نہیں ہے بلكہ ايك ايسا آئينہ ہے كہ معاشرے كے افراد اس میں نگاہ كر كے اپنے عيوب اور نقائص كی تلاش اور ان تعليمات پر عمل كر كے انہیں دور كر سكتے ہیں۔
588100

نظرات بینندگان
captcha