امارات میں "تاج الوقار" نامی قرآنی منصوبے كا نفاذ
قرآنی سرگرمياں گروپ: امارات كی انجمن "معاشرتی اصلاح و ارشاد" سے وابستہ خيراتی انسٹیٹيوٹ "المرحمۃ" اس ملك كے شہر "الرمس" كے حفظ قرآن سنٹر "دارالارقم" میں تاج الوقار نامی قرآنی منصوبے كا آغاز كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے خيراتی انسٹیٹيوٹ كے سيكرٹری جنرل "عبدالرحمن التميمی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس منصوبے پر ۳۶ ہزار سے زائد اماراتی درھم كی لاگت آئے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس منصوبے میں بعض بہترين اور نماياں طلباء شركت كر رہے ہیں جو ڈیڑھ سال كے عرصہ میں قرآن كريم كو مكمل طور پر حفظ كر لیں گے۔
596312