بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "احمد الطيب" نے مذكورہ درخواست كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ درخواست قابل قبول نہیں كيونكہ الازہر يونيورسٹی كا موقف مسلمانوں كے درميان وحدت كا قيام ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ ۱۴ سوسال سے شيعہ اور اہل سنت اكٹھے زندگی بسر كر رہے ہیں اور ان كے درميان كبھی جنگ نہیں ہوئی اور اب مسلمانوں كو فرقہ واريت كے ذريعے كمزور كيا جا رہا ہے۔
انہوں نے مذہب اسلامی كے درميان وحدت اور ہم آہنگی پيدا كرنا الازہر يونيورسٹی كے اہم مقاصد میں سے ايك ہے۔
انہوں نے كہا شيعہ اور اہل سنت كے درميان صرف فروغ دين میں اختلاف اور ان دونوں مذاہب كے اصول دين مشترك ہیں۔
599912