سعودی عرب میں مذہبی مقامات كے انہدام پر امام جمعہ كی نكتہ چينی

IQNA

سعودی عرب میں مذہبی مقامات كے انہدام پر امام جمعہ كی نكتہ چينی

13:18 - July 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1952187
ثقافتی گروپ: اگرچہ يونيسكو ہر ملك میں آثار قديمہ كے انہدام پر رد عمل كا اظہار كرتی ہے ليكن سعودی عرب ہر روز بلند وبالا عمارتوں كی تعمير كے ذريعے مسلمانوں كے مقدس مقامات كو تباہی ونابودی سے دچار كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد سعيدی" نے ۵ جولائی كو طلباء كے عمرہ كے موضوع پر ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خانہ كعبہ رفاہ اور آسانی كی بجائے مشكلات سے بنايا گيا ہے اور عاشق دلوں نے اس كو تعمير كيا ہے۔
انہوںنے مزيد كہا كہ پوری دنيا میں لوگ اپنے دينی، مذہبی آثار قديمہ پر خصوصی توجہ ديتے ہیں اور يونيسكو بھی آثار قديمہ كی حفاظت كو خصوصی اہميت ديتی ہے ليكن سعودی اس مسئلے كو كوئی اہميت نہیں ديتے۔
امام جمعہ قم نے نے مزيد كہا كہ سعوديوں نے خانہ كعبہ كے اطراف میں آسمان خراش عمارات تعمير كر كے اسے محدود كر ديا ہے اور اس كے ساتھ ساتھ بعض اسلامی آثار قديمہ كو تباہ كيا جا رہا ہے۔
609983

نظرات بینندگان
captcha