سوریہ كی نشست میں عالمی امن میں اديان كے كردار كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

سوریہ كی نشست میں عالمی امن میں اديان كے كردار كا جائزہ ليا گيا ہے

11:27 - July 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1955565
ثقافتی گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے اس كلچرل سنٹر كے امام خمينی(رح) ہال میں ايك نشست كے دوران عالمی امن میں اديان كے كردار كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كے محقق سعادہ اليازجی اور لبنانی رائٹر "محمود حيدر" نے اس نشست میں دو مضمون پيش كیے ہیں۔
سعادہ اليازجی نے اس نشست میں اپنے خطاب كے دوران بشريت كی وحدت اور ہدايت كے سبب كے عنوان سے اديان كے كردار كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ آسمانی اديان كے پيروكاروں كے درميان يكجہتی اور انہیں ايك دوسرے كے احترام كرنے كی دعوت دينا میں امن وسلامتی كے قيام كا سبب شمار ہوتا ہے۔
محمود حيدر نے بھی اپنے مضمون میں اس بات پر زور ديا ہےكہ اديان، انسان كے آسمانوں كے ساتھ رابطے كا راستہ اور انسانی معاشرے میں اقدار كا سرچشمہ شمار ہوتے ہیں۔
613395

نظرات بینندگان
captcha