تہران میں "علامہ فضل اللہ اور اسلامی مقاومت" كی ياد میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

تہران میں "علامہ فضل اللہ اور اسلامی مقاومت" كی ياد میں سيمينار كا انعقاد

13:52 - July 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1960326
ثقافتی گروپ: اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی، ثقافتی فاؤنڈيشن "صبح قريب" اور اسلامی تبليغاتی كونسل كے توسط سے "علامہ فضل اللہ اور اسلامی مقاومت" كی ياد میں ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الكوثر" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عاليقدر مجاہد آيت اللہ علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كی رحلت اور عالم اسلام كی اس گرانقدر شخصيت كی قدردانی كی مناسبت سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس مناسبت سے نشر ہونے والے بيانیے میں آيا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے ہميشہ اسلامی انقلاب كی حمايت كی ہے اور زندگی كے آخری لمحات تك اپنے اس موقف پر قائم رہے ہیں اور اس وقت ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ ہم اس عظيم شخصيت كی زحمات كی قدردانی كرتے ہوئے ان كی ياد منائیں۔
ياد رہے كہ یہ پروگرام ۲۲ جولائی كوتہران كے فاطمی چوك میں واقع "نور" مسجدمیں منعقد ہو رہا ہے۔
618715

نظرات بینندگان
captcha