جرمن زبان میں ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كے منصوبے كا انعقاد

IQNA

جرمن زبان میں ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كے منصوبے كا انعقاد

13:18 - July 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1961875
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہيمبرگ كے اسلامی علوم انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے آئندہ چند مہينوں كے دوران جرمن زبان میں ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كا عظيم منصوبہ اپنی تكميل كو پہنچ جائے گا۔
ہيمبرگ كے علوم اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج محمد رضوی راد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميرا عقيدہ ہے كہ فقط ترجمہ كافی نہیں ہے اور یہ قرآن كريم كے حق مطلب كو ادا نہیں كر سكتا بلكہ ان ترجموں كے ساتھ ساتھ تفسير اور وضاحت كی ضرورت ہے تاكہ آيت كے حقيقی مفہوم كو سمجھا جاسكے لہذا اہم نے ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كے نام ايك اہم منصوبے كا آغاز كر كے ۶۰۰ سے ۷۰۰ صفحات پر مشتمل جرمن زبان میں ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كو شائع كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
رضوی راد نے مزيد كہا كہ جرمنی كا اسلامی علوم انسٹیٹيوٹ ايك پرائيوٹ انسٹیٹيوٹ ہے اور اس وقت یہ ايك مالی مددگار كی تلاش میں ہے۔
618867

نظرات بینندگان
captcha